اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزارت داخلہ نے نئی اسلحہ لائسنس پالیسی تیار کر لی جس کے مطابق و زارت داخلہ نے اسلحہ لائسنسز کے اجراءسے پابندی اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان کو سمری دستخط کیلئے ارسال کر دی گئی۔ غیر ممنوعہ اسلحہ کیلئے 25 سال کی عمر کی حد مقرر کر دی گئی۔ ایک شخص کو ممنوعہ بور کے ایک سے زیادہ لائسنس جاری نہیں کئے جائیں گے۔