نوجوانوں کو منشیات اور ہر طرح کے نشہ سے دور رکھ کر مفید شہری بنایا جاسکتا ہے: پروفیسر تنویر

لاہور( نامہ نگار) عالمی انسداد منشیات ڈے کے موقع پر اینٹی نارکو ٹکس یوتھ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیراہتمام تقریب کا انقعاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی پروفیسر میاں تنویر تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کے صدر عارف خان نے کہا کہ حکومت پاکستان کی کوششوں اور ادارہ انسداد منشیات کی کارروائیوں کی وجہ سے وطن عزیز کا نام اب دنیا میں عزت سے دیکھا جاتا ہے پروفیسر میاں تنویر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو نوجوانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پروگرام ترتیب دینے پڑیں گے۔ کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنا پڑے گا۔دریںاثناء منشیات کے عالمی دن کے حوالے سے مقامی ہسپتال کے مریضوں اور معززین علاقہ نے پاکستان این جی اوز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عامر چشتی کی زیرقیادت منشیات کے خلاف آگاہی واک نکالی جس میں عارف محمود صدیقی‘ شیخ نور احمد‘ منیر احمد یوسفی‘ ڈاکٹر زاہد جمال‘ ثناء رحمانی‘ سماجی رہنما ملک محمد عارف اور دیگر نے شرکت کی۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...