ماہ صیام میں اللہ کی رحمت جوش میں ہوتی ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمان بن محمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روزہ دل کی صفائی اور روح کی پاکیزگی کیلئے بہترین ذریعہ ہے اس ماہ مقدس میں اللہ کی رحمت اور کم نوازیاں جوش میں ہوتی ہیں فقظ بھوکا پیاسا سا رہ کر اللہ کو راضی نہیں کیا جا سکتا اس کے تمام لوازمات اور تقاضے پورے کرنا ضروری ہیں جن سے اللہ کی خوشنودی حاصل ہوتی ہے ہم آج یہ تہہ کر لیں کہ تمام زندگی سچ بولنا ہے تو اس کی نیکی کے ذریعے ہم تمام برائیوں سے دور ہو جائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...