پریس کلب کے باہر احتجاج کیلئے آئے پیپلز پارٹی کے کئی کارکن گرفتار

Jun 27, 2015

لاہور (خصوصی رپورٹر) بجلی کی لوڈشیڈنگ کیلئے لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیلئے آنیوالے پیپلز پارٹی کے کئی کارکنوں کو پولیس تھانہ چھاﺅنی نے گرفتار کرلیا جبکہ پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے آئی جی پنجاب سے سخت نوٹس لینے اور کارکنوں کی رہائی کا مطالبہ کردیا۔ پیپلز پارٹی پنجاب کے ترجمان کے مطابق جمعہ کے روز پیپلز پارٹی شمالی چھاﺅنی سے پیپلز پارٹی کے 2 سو سے زائد کارکن لاہور پریس کلب کے باہر احتجاج کیلئے آرہے تھے جن کو پولیس نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا بہانہ بناکر گرفتار کرلیا ہے۔
کارکن گرفتار

مزیدخبریں