متحدہ پرالزامات‘ الطاف حسین کی صفائی اور حکومت کا کارروائی کا عندیہ

متحدہ کو ختم کرنے کی سازشیں ہو رہی ہیں وزیر دفاع صاحب لوڈشیڈنگ کرنا ہمیں بھی آتی ہے۔ الطاف حسین کا کارکنوں سے ٹیلی فونک خطاب۔ متحدہ کیخلاف بی بی سی کے الزامات کی لندن میں تحقیقات شروع ہوگئی یہاں بھی ہوگی‘ وزیر دفاع۔ برطانیہ حقائق تک رسائی دے چودھری نثار کا برطانوی حکومت کو خط۔
بی بی سی کی رپورٹ میں ایم کیو ایم متحدہ پر لگنے والے الزامات یقیناً پاکستان کی سالمیت کے حوالے سے بھی سنگین نوعیت کے ہیں جو غلط ہیں تو متحدہ قیادت کو بہرصورت اس رپورٹ کیخلاف برطانوی مجاز فورم سے رجوع کرنا چاہیے‘ بصورت دیگر یہ الزامات درست ثابت ہونگے جس کی بنیاد پر متحدہ کیخلاف پاکستانی قوانین کے تحت بھی کارروائی کا جواز نکل آئیگا۔
بی بی سی کے نمائندے اون بینٹ جونز نے جو ایک مستند میڈیا پرسن سمجھے جاتے ہیں‘ برطانوی حکام اور پاکستان کے مقتدر حلقوں کے حوالے سے خبر بریک کی ہے تو یقیناً اسکے ٹھوس ثبوت بھی انکے پاس موجود ہونگے جس کی بنیاد پر وہ رپورٹ کے مندرجات کو آج بھی درست قرار دے رہے ہیں۔ اس تناظر میں حکومت برطانیہ کا پاکستان کو حقائق تک رسائی دینا چنداں مشکل نہیں۔ معاملہ پیچیدہ نہیں سادہ سا ہے۔ متحدہ اگر بی بی سی کی مجاز عدالت سے فوری طور پر رجوع نہیں کرتی تو حکومت پاکستان بلاتاخیر ان الزامات کی تحقیقات شروع کرکے یہ سنگین معاملہ منطقی انجام تک پہنچائے۔

ای پیپر دی نیشن