مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کیخلاف مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ

لاہور(وقائع نگار خصوصی) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بے گناہ شہریوں کے قتل عام کے خلاف جی پی او چوک میں تحریک آزادی¿ کشمیر اور الامُہ لائرز فورم کی جانب سے مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرہ میں شریک وکلاءاور سول سوسائٹی کے ارکان نے بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی اور مطالبہ کیا کہ پاکستان کشمیریوں کی کھل کر ہر طرح کی مدد اور حمایت کرے۔ بھارتی سفیر کو ملک بدر کیا جائے، بھارت سے ہر طرح کی تجارت اور یکطرفہ جبری دوستی بند کی جائے، مذہبی اور سیاسی پارٹیاں کشمیر اور بھارت کے مسئلے پر کھل کر سامنے آئیں اور خاموشی ختم کی جائے۔ مظاہرے کا اہتمام گستاخانہ خاکوں اور فلموں کے خلاف ہفتہ وار احتجاج کے موقع پر کیا گیا تھا جس کے مسلسل 128ہفتے بھی مکمل ہوگئے ہیں۔ اس موقع پر الامُہ لائرز فورم کے صدر جمیل فیضی، حرمت رسول لائرز موومنٹ کے صدر راﺅ طاہر شکیل، تحریک آزادی¿ کشمیر کے مرکزی رہنما علی عمران شاہین، ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے ناظم اعلیٰ علامہ ممتاز اعوان اور مصطفائی جسٹس فورم کے صدر میاں اشرف عاصمی نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں قتل و غارت گری کا بازار گرم کر رکھا ہے۔ مسلمانوں کے ملک توڑ کر مشرقی تیمور اور جنوبی سوڈان تو بنائے جاتے ہیں لیکن مسلمانوں کے مسائل اقوام متحدہ سمیت سارے ادارے مکمل خاموش ہوجاتے ہیں۔بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دلوانے اور سخت سے سخت پابندیاں لگوانے کے لئے اقوام متحدہ کا سہارا لے رہا ہے جبکہ پاکستان خاموش ہے۔ پاکستان کو بھارت کے خلاف کھل کر میدان میں آنا ہو گا۔ کشمیریوں نے پاکستان سے محبت و وفا سے نئی مثال قائم کی ہے۔ ہمیں ان کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ پاکستان مکمل اور محفوظ ہو۔ مقررین نے کہا کہ جب تک عالمی سطح پر حرمت رسول کے دفاع کے قوانین نہیں بنتے اور گستاخیوں کا سلسلہ بند نہیں ہوتا دنیا میں امن کبھی اور کسی صورت قائم نہیں ہوسکتا۔

احتجاجی مظاہرہ

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...