لاہور (کامرس رپورٹر)لاہور میں آٹھویں روزے کوبھی سبزیوں، پھلوں سمیت اشیائے خوردونوش کی مہنگائی کا طوفان نہیں تھما، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8روپے کلو اضافہ ہوگیا۔ جبکہ سبزیاں اور پھل مقررہ نرخوں سے 10 سے 100روپے کلو تک زائد میں فروخت کئے جاتے رہے، تفصیلات کے مطابق آلوکچا چھلکا 30کی بجائے 39 ، پیاز 37 کی بجائے47 ، ٹماٹر 42کی بجائے70، لہسن دیسی 96 کی بجائے 120، لہسن چائنہ 122 کی بجائے 160، ادرک سنگاپور 152 کی بجائے200 ،ادرک چائنہ 219 کی بجائے 290،بینگن17 کی بجائے22، پالک 20 کی بجائے 29 ، کھیرا فارمی8کی بجائے 18 ، کریلے 23 کی بجائے 40 ،، لیموں دیسی 106 کی بجائے 200 ، پھلیاںباریک 44 کی بجائے 55 ، بند گوبھی 37 کی بجائے58 ، پھول گوبھی 53 کی بجائے 65 ، سبز مرچ 31 کی بجائے 75 ، شملہ مرچ 44 کی بجائے 70 ، اروی58 کی بجائے 80 ، گھیا کدو 19 کی بجائے 29 ، گھیا توری 24 کی بجائے 36 ، مٹر 102 کی بجائے 140 ، مولی 11 کی بجائے 15 ، بھنڈی 42 کی بجائے 60 ، ٹینڈے دیسی 26کی بجائے 40 ، پھلوں میں سیب سفید 110 کی بجائے 125 ، سیب کالا کولو پاکستانی 162 کی بجائے 250 ، کھجور عراقی 149 کی بجائے 200 ، فالسہ99 کی بجائے 130 ، آڑو106 کی بجائے 180 ، آلوبخارہ 162 کی بجائے 250 ، آم سندھری 106 کی بجائے 116 ، کیلا اول درجن 99 کی بجائے 155 روپے، کیلا دوم درجن 66 کی بجائے 105 روپے، خربوزہ 42 کی بجائے 55 روپے،گرما 64کی بجائے 74روپے،خوبانی سفید 146 کی بجائے 160روپے، الیچی 188 کی بجائے 200 روپے ،آم چونسہ 116کی بجائے 150روپے،آم انوررٹول 116 روپے کی بجائے 156 روپے ،انگور گولہ کالا 188کی بجائے270روپے،انگور سندر خانی 297روپے کی بجائے 355 روپے ،کھجور اصیل 136کی بجائے 200روپے اور کھجور ایرانی 174روپے کی بجائے240روپے میں فروخت ہوئی۔ گزشتہ روز ایک کلو برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8روپے اضافہ ہو ا اور اسکا ریٹ 209روپے سے بڑھ کر 217روپے ہو گیا جبکہ ایک درجن انڈوں کی قیمت 80روپے رہی۔
پھل سبزیاں