اوباما، پیوٹن کا ٹیلی فونک رابطہ، ایرانی جوہری تنازعہ پر مل کر کام کرنے کا عزم

Jun 27, 2015

واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر بارک اوباما اور روسی ہم منصب کے درمیان ٹیلی فون پر مشرق وسطیٰ، یوکرائن اور ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے بارے میں بات چیت ہوئی۔ وائٹ ہاﺅس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے صدر اوباما کو ٹیلی فون کیا ، دوران گفتگو صدر اوباما نے اصرار کیا کہ روس منسک معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنائے اور یوکرائنی علاقوں سے تمام روسی فوجیوں اورعسکری سازوسامان کو واپس بلایا جائے۔ بیان کے مطابق اوباما اور پیوٹن نے شام کی بگڑتی ہوئی صورتحال پربھی بات چیت کی جبکہ ایرانی جوہری تنازعہ پرمل کر کام کرنے کا عزم بھی دہرایا۔
اوباما/ پیوٹن

مزیدخبریں