قصور +چیچہ وطنی + چکوال (نمائندہ نوائے وقت +نامہ نگاران) قصور میں 8 سالہ بچی، چیچہ وطنی اور چکوال میں خاتون اور لڑکے سے زیادتی کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق قصور کے گاو¿ں کیسر گڑھ میں عاشق نے پولیس تھانہ صدر قصور میں درخواست دی ہے کہ گاو¿ں کے صاحب نے میری آٹھ سالہ بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا جس سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔ ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا ہے کہ میں بے گناہ ہوں مجھے سیاسی مخالفت میں پھنسایا جا رہا ہے۔چیچہ وطنی میں نواحی گاﺅں 160/9-L کی 2 بچوں کی ماں کلثوم بی بی کو رانجھا نے زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔ چکوال ڈسٹرکٹ کمپلیکس سے ملحقہ گاﺅں چکوڑہ میں چار افراد نے نوجوان لڑکے کے ساتھ زیادتی کی گئی۔
زیادتی
قصور: 8 سالہ بچی، چیچہ وطنی، چکوال میں خاتون اور لڑکے سے زیادتی
Jun 27, 2015