یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری کرنیوالے پاکستانی با¶لر بن گئے

لاہور (نمائندہ سپورٹس / سپورٹس رپورٹر) لیگ سپنر یاسر شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے والے گیند باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ کیرئیر کے 9ویں ٹیسٹ میچ میں انجام دیا۔ ان سے پہلے قومی ٹیم کے موجودہ کوچ وقار یونس‘ تیز گیند باز شبیر احمد اور محمد آصف نے بھی دس ٹیسٹ میچوں میں پچاس وکٹیں حاصل کی تھیں۔ یاسر شاہ نے کہا ہے کہ ہر میچ کو اہم سمجھ کر کھیلتاہوں۔پاکستان کی طرف سے ٹیسٹ کرکٹ میں وکٹوں کی تیز ترین نصف سنچری مکمل کرنے پر بہت زیادہ خوش ہوں ۔اس سنگ میل سے اعتماد میں اضافہ ہوگا۔مجھے وہ وقت یاد ہے جب شین وارن نے ٹویٹ کے ذریعے میری حوصلہ افزائی کی تھی۔ٹیسٹ کرکٹ میں صبر اور اعتماد کی ضرورت ہوتی ہے اور میں نے ضرورت کے مطابق پرفارم کیاہے۔مصباح الحق نے میری ہرطرح سے حوصلہ افزائی کی ہے ۔ٹیسٹ کرکٹ میں فیلڈنگ کھڑی کرنا بہت اہم ہوتا ہے اور کپتان نے مجھے اس میں آزادی دے رکھی ہے ۔کولمبو ٹیسٹ میں ابھی ہمت نہیں ہاری ‘ وکٹ ٹرن لے رہی ہے اور چوتھے اور پانچویں دن مزید ٹرن لے گی جس سے بلے بازوں کیلئے کھیلنا مشکل ہو گا۔وہاب ریاض کے زخمی ہونے پر ذمہ داری نبھاﺅں گا۔ کوشش ہوگی سو فیصد کارکردگی دکھا کر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کروں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...