ورلڈ ہاکی لیگ: پاکستان بھارت کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر

لاہور (سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) ورلڈ ہاکی لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان میچ دو دو گول سے برابر ختم ہو گیا۔ پاکستان کی جانب سے دونوں گول کپتان ایم عمران نے جبکہ بھارت کے کپتان رامندیپ سنگھ نے گول کیے۔ بیلجیئم میں میچ کے 13 ویں منٹ میں رامندیپ نے فیلڈ گول کے ذریعے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ جو پہلے کوارٹر فائنل کے اختتام تک برقرار رہی۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں ایم عمران نے پنلٹی سٹرک پر گول کر کے مقابلہ ایک ایک گول برابر کر دیا۔ تیسرے کوارٹر میں ایم عمران نے بال کو جال کی راہ دکھا کر برتری قائم کی۔ دو منٹ بعد ہی بھارتی ٹیم نے گول کر کے مقابلہ دو دو گول سے برابر کر دیا۔ چوتھے کوارٹر میں کھلاڑی بال کو جال کی راہ دکھانے میں ناکام رہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...