کراچی اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوران مندی کا رجحان دیکھا گیا، ہنڈرڈ انڈیکس میں چھے سو بیالیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار تینتیس ہزار آٹھ سو پچاسی پوائنٹ کی سطح پر بند ہوا، یومیہ سرمایہ کاری حجم میں ایک اعشاریہ سات فیصد کمی ہوئی، سرمایہ کاری کی یومیہ اوسط سات ارب بتیس کروڑ بیس لاکھ روپے رہی ، جبکہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے مقابلے میں حصص کی یومیہ خرید و فروخت میں اکیس اعشاریہ نو فیصد کمی ہوئی ، کراچی اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے دوران کے الیکٹرک، ٹی آر جی ،انٹرنیشنل بلک ٹرمنل، میپل لیف سیمنٹ ، بینک آف پنجاب ، جہانگیر صدیقی کمپنی اور اینگرو والیوم لیڈر رہے ۔ کاروباری ہفتے کے دوران روپے کی قدر مستحکم رہی-
انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ایک روپے اٹھہتر پیسے پر بند ہوا۔