جمعیت علماء اسلام، دفاع پاکستان کونسل کے سرکردہ قائدین کا دارالعلوم حقانیہ کا تعلق دہشت گردی سے جوڑنے پر اظہار حیرت

Jun 27, 2016

اکوڑہ خٹک (این این آئی) جمعیت علماء اسلام دفاع پاکستان کونسل کے سرکردہ قائدین اور دارالعلوم حقانیہ کی مجلس شوریٰ نے اپنے بیانات میں دارالعلوم حقانیہ کا تعلق دہشت گردی سے جوڑنے پر حیرت کا اظہار کرتے اسے ایک شرمناک جھوٹ اور حقائق کومسخ کرنے کی ایک مضحکہ خیز کوشش قرار دیا ہے۔ دارالعلوم حقانیہ اور اسکے مہتمم مولانا سمیع الحق وہ واحد ادارہ اور شخصیت ہے جس نے پاکستان میں دہشت گردی کو روکنے کیلئے موثر کردار ادا کیا جس کی مثال پاکستان میں کہیں اور نہیں ملتی۔ جنوری 2014ء میں جبکہ ملک کا کوئی حصہ دہشت گردی اور خودکش دھماکوں سے محفوظ نہیں تھا اور تحریک طالبان پاکستان سے رابطہ اور بات چیت کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا، پارلیمنٹ کے متفقہ خواہش اور تجویز پر مولانا سمیع الحق نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کیلئے کمر باندھ لی۔

مزیدخبریں