بہاولنگر: موبائل فون کے تنازعہ پر دو دوستوں میں جھگڑا، ایک کے ہاتھوں دوسرا قتل

بہاولنگر (نمائندہ نوائے وقت)کال کرنے کیلئے موبائل فون نہ دینے کے جھگڑے پر دو نو عمر دوستوں میں جھگڑا، تشدد سے ایک دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق چک مدرسہ کی نواحی بستی آصف کوٹ میں پندرہ سالہ اسد اور سترہ سالہ محمد عباس بھٹی آپس میں دوست تھے۔گزشتہ روز مقتول محمد عباس بھٹی درزی عابد علی کی دکان پر عید کے کپڑے لینے کیلئے گیا تو محمد اسد بھی اسکے پیچھے دوکان پر پہنچ گیا۔ محمد اسد نے کال کر نے کیلئے محمد عباس سے موبائل فون مانگا تو اس نے صاف انکار کر دیا جس پر انکا توں تکرار ہو گیا۔ ملزم اسد نے طیش میں آ کر متوفی پر تشدد کرنا شروع کر دیا جس سے اسکا سر دیوار میں جا کر لگا۔ درزی محمد عابد نے دونوں کی لڑائی ختم کروائی اور ڈانٹ ڈپٹ کر گھر بھیج دیا گھر پہنچنے کے بعد محمد عباس بھٹی کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہسپتال بہاولنگر لا یا گیا جہاں اسکی حالت بگڑ تی گئی اور وہ ہسپتال میں ہی دم توڑ گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن لیاقت علی ملک موقع پر پہنچ گئے ۔ پولیس نے نعش کا پوسٹ مارٹم کروانے کے بعد مقدمہ درج کر لیا اور مقتول کے دوست ملزم پندرہ سالہ اسد کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...