دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھاکیا جائیگا: ثناء اللہ زہری

کوئٹہ (اے این این) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ جنگ شروع دشمن نے کی اختتام ہم کرینگے، دہشت گردوں کا آخری حد تک پیچھاکیا جائیگا، دہشت گرد بزدل ہیں جو معصوم عوام کو بم دھماکوں کا نشانہ بناتے ہیں، قوم گھبرائے نہیں ہم دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا کر دم لیں گے، حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے اپنی تمام تر ذمہ داریاں نبھائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ شب چیف منسٹر بلوچستان ٹی20- رمضان کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر اور غیور عوام نہ تو پہلے دہشت گردوں سے مرعوب ہوئے ہیں اور نہ ہی آئندہ ہوں گے حکومت عوام کی حفاظت کیلئے تیار کھڑی ہے ہم عوام کیساتھ ملکر صوبے کو دہشت گردی سے پاک کریں گے۔ بلوچستان کے عوام اور حکومت بزدل نہیں ایک پرامن بلوچستان کے قیام کیلئے ہر شخص اور حکومت پرعزم ہے، پڑھے لکھے پرامن بلوچستان کا قیام ہمارا عزم ہے، آنیوالی نسلوں کو ترقی یافتہ اور خوشحال بلوچستان دیکر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور سکیورٹی فورس کے اقدامات کی بدولت صوبے میں امن وامان کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئی ہے، اس صورتحال کو مزید بہتر بنایا جائیگا۔دریں اثنا وزیراعلیٰ ثناء اللہ زہری گزشتہ روز سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی رہائشگاہ پر گئے جہاں انہوں نے ان سے انکے برادر نسبتی سیف بلوچ کی ناگہانی وفات پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...