نواز شریف سمیت سب کا احتساب ہونا چاہئے مخالفت کرنیوالوں کا ساتھ نہیں دینگے: میاں عتیق

Jun 27, 2016

لاہور(آئی این پی) ایم کیوایم کے سینیٹر میاں عتیق احمد نے کہا ہے ہم نوازشریف کے احتساب کیخلاف نہیں مگر سب کا بلاتفر یق احتساب ہونا چاہیے‘ حکومت اور اپوزیشن سمیت جو بھی بلاتفریق احتساب کی مخالفت کریگا ہم انکے ساتھ نہیں ہوں گے۔ گزشتہ روز گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن جماعتوں میں ایسے لوگ موجود ہیں جو بلاتفر یق احتساب کے حامی نہیں بلکہ ڈنگ ٹپائو پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں