فلمی گانوں کی شناخت کرنے والے نصیر بھائی انتقال کر گئے

لاہور(کلچرل رپورٹر) فلمی نغمات کے انسائیکلوپیڈیا نصیراحمدعرف لبھاالمعروف نصیر بھائی مختصرعلالت کے باعث 63برس کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ مرحوم کوگزشتہ روز سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ نصیر بھائی نے کیرئیرکاآغازاپنے ماموں کی ریکارڈ پلے کی دوکان سے کیا۔جب آڈیو کیسٹ کا زمانہ آیا توو ہ ہال روڈ پربطور سیلز مین ملازم ہوگئے۔خدانے انہیں اتنا اچھا حافظہ دیا کہ انہیں تمام پرانے فلمی گیتوں کے گلوکاروں، موسیقاروں اور نغمہ نگاروںکے نام یادتھے ۔وہ گزشتہ چندبرسوں سے نجی ٹی وی کے شومیںکام کررہے تھے۔موسیقی سے وابستہ لوگوں نے مرحوم کے انتقال پرگہرے دکھ کااظہارکیاہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...