ٹرسٹ کلاسک سکوائش لیگ ایگلز ڈریم نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ٹرسٹ کلاسک سکواش لیگ ایگلز ڈریم نے جیت لی۔ لیگ میں چھ ٹیمیں شامل تھیں۔ ہر ٹیم میں پانچ کھلاڑی تھے۔ ہر ٹیم کو دوسرے کے خلاف ایک میچ کھیلنا تھا۔ ایگلز ڈریم نے اپنے تمام میچز جیت کر لیگ میں ناقابل شکست رہتے ہوئے لیگ جیت لی۔ دوسرے نمبر پر دی میروکس کی ٹیم رہی جنہوں نے چار میچز جیتے ۔ تیسرے نمبر پر دی سٹرائیکرز جبکہ چوتھے نمبر پر ینگ فالکنز کی ٹیم رہی۔ پانچویں نمبر پر علائو الدین کنگز کی ٹیم جبکہ چھٹے نمبر پر فنٹاسٹک فائیو کی ٹیم رہی ۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی چیف ایگزیکٹو پاکستان راکٹ سپورٹس ٹرسٹ شیراز سلیم اور ڈائریکٹر عثمان رفیق تھے۔ انہوں نے 75 ہزار روپے کی انعامی رقم ٹیموں میں تقسیم کیں۔ شیراز سلیم کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش تھی کہ پہلے سے بہتر لیگ کروائیں اور ہم کامیاب رہے مستقبل میں اس سے بھی بہتر لیگ منعقد کروائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...