لاہور(سپورٹس رپورٹر) چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل کا کہنا ہے کہ پاکستان ہاک کو پہلے بھی سپورٹ رہی ہے اور مستقبل میں بھی جاری رہے گی۔ بچپن میں ہاکی بہت کھیلی ہے، انشااﷲ اس کے درپیش مسائل کے حل پر توجہ دی جائے گی۔ فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ہمارا ادارہ مالی مسائل سے دوچار ہے اس کے باوجود قومی کھیل کی ترقی کے لیے پاکستان ہامکی فیڈریشن کے ساتھ ملکر اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہاکی کی بحالی ایک چیلنج ہے، جونیئر نیشنل چیمپیئن شپ میں شرکت نہیں کر سکی ہے جس کی وجہ مالی بحران تھا لیکن مستقبل میں ایسا نہیں ہے۔ چیئرمین پی آئی اے کا کہنا تھا کہ ابھی حالات اتنے بھی خراب نہیں ہیں کہ پی سی بی کی طرح بلوں میں کوئی اضافی ٹیکس لگا دیا جائے۔ پوری قوم کی طرح میں بھی پر امید ہوں کہ پی آئی اے اور ہاکی اپنے پاوں پر جلد کھڑی ہو جائے گی۔ ایسی باتوں میں کوئی صداقت نہیں کہ قومی کھیل آخری سانسیں لے رہا ہے۔