لاہور (سپورٹس رپورٹر) فائیو اے سائیڈ کے فائنل میں اسلام آباد فائٹرز کوئٹہ کو شکست دے کر چیمپئن بن گئی۔ نیشنل ہاکی سٹیڈیم لاہور میں فائیو اے سائیڈ ہاکی کا فائنل کھیلا گیا۔ بینڈ باجا اور دھوم دھڑکا دیکھ کر کھلاڑی ہی نہیں شائقین بھی پْرجوش نظر آئے۔ اسلام آباد فائٹرز نے کوئٹہ واریئرز کے خلاف میچ کا جارحانہ آغاز کیا۔ فیصلہ کن میچ کے پہلے راؤنڈ میںاسلام آباد ٹیم نے تین ایک سے برتری کی دھاک بٹھائی۔ دوسرے راؤنڈ میں حریف ٹیم نے کچھ کم بیک کیا لیکن اسلام آباد پھر آگے ہی رہی۔ میچ کا سکور چار کے مقابلے میں پانچ رہا ، تیسرے اور آخری راؤنڈ میں ہاکی سٹیڈیم میں اسلام آباد ٹیم کے کھلاڑی چھائے رہے۔ حریف کوئٹہ واریئرز کی ڈی میں قبضہ جمائے رکھا۔ آٹھ پانچ سے فتح سمیٹی۔ فیصل قادر 4 ، رضوان سینئر تین اور اعجاز احمد ایک گول کرنے میں کامیاب ہوئے۔ شاندار فتح کے بعد اسلام آباد فائٹرز کو ٹرافی دی گئی ، کھلاڑیوں کو انعام بھی ملے۔
اسلام آباد فائٹرز نے فائیو اے سائیڈ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا
Jun 27, 2016