فلوریڈا (سپورٹس ڈیسک ) فلوریڈا میں ہونے والے باڈی بلڈنگ کے مقابلے میں پاکستان کے سلمان احمد نے چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ فلوریڈا میں ہونے والے ورلڈ پروفیشنل باڈی بلڈنگ چیمپئن شپ میں کسی بھی پاکستانی تن ساز کی یہ پہلی مرتبہ شرکت تھی ، باڈی بلڈنگ کے میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے سات ہزار تن سازوں نے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔ پاکستان کے سلمان احمد نے ایونٹ میں چوتھی پوزیشن سمیٹی۔ وہ اس سے قبل امریکہ میں ہی مسل مینیا کا ٹائٹل جیت کر ملک کا نام روشن کر چکے ہیں۔