چونگی امرسدھو: پائپوں میں بدبودار پانی، شہری معدہ، جگر کے امراض میں مبتلا

کاہنہ (نامہ نگار)واسا کی غفلت شہری مضر صحت پانی پینے پر مجبور موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے چونگی امرسدھوکے علاقے رسول پارک غوثیہ پارک عوامی کالونی اتحاد کالونی میں پانی کے پائپوں میں گندہ بدبودار اور مضر صحت پانی آرہا ہے جس کے پینے سے شہری معدے اور جگر کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں علاقہ مکینوں نور حسن ۔جاوید۔اعجاز۔ اکرم میئو۔شیراز پرویز۔شاہد انصاری ۔ابراہیم و دیگر نے بتایا کہ کئی مرتبہ واسا کے افسران سے مضر صحت پانی کی شکایت کی ہے لیکن ان کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی انہوں نے وزیر اعلی ٰ پنجاب سے اپیل کی ہے کہ عوام کو فوری صاف پانی فراہم کرنے کے انتظامات کیے جائیں۔

ای پیپر دی نیشن