اویس لغاری، حافظ عبدالکریم میں خفیہ معاہدہ، اختلافات ختم، ملکر چلنے پراتفاق

لاہور (عدنان فاروق) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سیکرٹری جنرل اور مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر ڈیرہ غازیخان سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی حافظ عبدالکریم اور لغاری خاندان نے طویل عرصہ سے جاری سیاسی رقابتیں اور دوریاں ختم کرکے مستقبل میں ملکر چلنے کا فیصلہ کرلیا، آئندہ عام انتخابات میں حافظ عبدالکریم قومی اسمبلی کا الیکشن نہیں لڑیں گے اور لغاری خاندان کے امیدوار کی حمایت کریں گے۔ بتایا گیا ہے چند روز قبل اویس لغاری اور حافظ عبدالکریم کے درمیان ہونے والی ملاقات میں سیاسی اختلافات ختم کرکے آئندہ ملکر چلنے پر اتفاق ہوا۔ حافظ عبدالکریم نے آئندہ انتخابات میںاویس لغاری کا مقابلہ نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ لغاری خاندان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد لغاری خاندان کی سیاسی اہمیت ماضی کے مقابلے میں زیادہ مضبوط ہو نے سے حافظ عبدالکریم نے مستقبل میں قومی اسمبلی کا انتخاب دوبارہ نہ لڑنے کا فیصلہ کرلیا تھا اور وہ سینٹ میں جانا اور ڈی جی خان شہر سے اپنے بیٹے کو صوبائی اسمبلی کا ٹکٹ دلوانے کے خواہاں ہیں۔ یادرہے 2008ءکے انتخابات میں این اے 172 سے فاروق لغاری کے مقابلے میں حافظ عبدالکریم کو شکست ہو ئی تھی جبکہ 2013ءکے انتخابات میں فاروق لغاری کے بیٹے جمال لغاری کو حافظ عبدالکریم نے ہرا دیا تھا۔ دونوں انتخابات میں لغاری خاندان آزاد حیثیت سے جبکہ حافظ عبدالکریم مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑے تھے جبکہ اویس لغاری این اے 173 سے جیت گئے تھے۔ خفیہ معاہدے کے تحت این اے 172 سے اب حافظ عبدالکریم الیکشن نہیں لڑیں گے۔ لغاری فیملی اسکے بدلے میں انہیں سینٹ کےلئے حمایت کریگی جبکہ شہر کی صوبائی نشست حافظ عبدالکریم کے بیٹے کیلئے خالی چھوڑی جائیگی۔
حافظ عبدالکریم/ معاہدہ

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...