خیرپور وسان ہاوس میں میڈیا سےبات کرتےہوئےمنظوروسان کاکہناتھاکہ جولائی کا مہینہ سیاسی گرم ہوگا کوئی آئےگا، کوئی جیل جائےگا، امپائر کھلاڑی سےخوش نہیں، اسٹیبلیشمنٹ نئے چہرے کی تلاش میں ہے.
انھوں نے مزید کہاکہ ذوالفقار علی بھٹو کو بھی اس لئے پھانسی دی گئی تاکہ سیاسی سیٹ اپ کو ڈی ریل کرکے مارشلا نافذ کیاجائے۔
انھوں نے کہاکہ جے آئی ٹی کا فیصلہ نوازشریف کے حق میں آیا تو اس سال آکتوبر میں انتخابات ہونگے ورنہ نوازشریف کبھی دوبارہ وزیر اعظم نہیں بن سکیں گے، آئندہ مخلوط حکومت بنےگی، پیپلزپارٹی کا پی ٹی آئی نون سےمقابلہ ہوگا۔
ملک میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلان پرشروع سے عمل نہیں ہوا, دہشتگردی کے واقعات میں بیرونی ہاتھ ملوث ہیں۔
صوبائی وزیر منظور وسان نے جولائی میں سیاسی موسم گرم ہونےکی پیش گوئی کردی
Jun 27, 2017 | 20:53