سینیٹر الیاس بلورکاجہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو ٹی وی چینل پر مناظرہ کا چیلنج

Jun 27, 2018

پشاور(بیورورپورٹ)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماسینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی ملک کی واحد سیاسی پارٹی ہے کہ جس نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف فوج اور دیگر سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ جنگ لڑی ہے اور 10 ہزار پارٹی کارکنوں سمیت صوبائی اسمبلی کے ممبران اور اپنے سینئر وزیر بشیر احمد بلور کی جان کا نذرانہ پیش کرکے ملک کی سلامتی اور بقاء کو یقینی بنایاایک بیان میںسینیٹر الیاس احمد بلور نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی کی سابق صوبائی حکومت نے صوبہ میں تعلیم ٗ صحت ٗصوبائی خود مختاری اور سب سے بڑھ کرصوبہ کو اس کی پہچان اور نام دینے کیلئے جو گراں قدر خدمات انجام دی ہیں اس کی مثال صوبے کی سیاسی تاریخ میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہاکہ عوامی نیشنل پارٹی کی سابق حکومت نے حالت جنگ میں بھی 9یونیورسٹیاں ٗ 13 کالجز ٗ ہسپتال ٗپشاور میں پلوں کی تعمیر سمیت میگاپراجیکٹس اور صوبہ بھر میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایاانہوںنے کہا کہ تحریک انصاف کی سابق صوبائی حکومت نے عوامی نیشنل پارٹی کی سابق حکومت کی جانب سے شروع کردہ ترقیاتی منصوبوں کو نہ صرف سبوتاژ کیا اور ہماری حکومت کے منصوبوں کو اپنا نام دیکر سیاسی مقاصد حاصل کئے انہوںنے کہاکہ اس صوبہ کو جتنا نقصان تحریک انصاف کی حکومت اور عمران نیازی اینڈ کمپنی نے پہنچایا ہے اتنا کسی حکومت نے نہیں پہنچایاانہوں نے جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو عوامی نیشنل پارٹی اور تحریک انصاف کی حکومتوں کی کارکردگی کا موازنہ کرنے کیلئے ٹی وی چینل پر مناظرہ کا چیلنج بھی دیا اور کہا کہ وہ ان کے ساتھ کسی بھی چینل پر بیٹھ کر مناظرہ کرلیںتاکہ پوری قوم کو تحریک انصاف کی تبدیلی کا اصل چہرہ دکھایا جائے تاکہ تعلیم ٗ صحت اور اس حکومت کے برائے نام ترقیاتی منصوبوں کا پول کھل سکے اور انہیں اندازہ ہوجائے کہ پختونخوا کے غیور عوام کے ساتھ تبدیلی کے نام پر کتنا بڑا دھوکہ ہوا ہے ۔
الیاس بلور

مزیدخبریں