ساہیوال(نمائندہ نوائے وقت) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ملک شبیر اعوان نے ٹریفک جام کرنے، پولیس پر فائرنگ اور دہشت گر دی کے الزام میں انجمن مزارعین پنجاب کے صدر مہر عبد الستار اور نائب صدر عبدالغفور کو 20،بیس سال قید سخت اور چار،چار لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی عدم ادائیگی جرمانہ مجرموں کو مزید ایک ایک سال قید کی سزا بھگتنا ہو گی۔ عدالس نے انجمن مزارعین کے دیگر 14عہدیداروں اور کارکنوں کو بری کر دیا جن میں نور نبی ایڈوکیٹ، شفیق،منیر، اسلم،طارق، بسموئیل مسیح، امین، ندیم، آصف،حنیف، صابر، فاضل، خوشی محمد اور عبداللہ طاہر شامل ہیں۔استغاثہ کے مطابق 3ستمبر 2015کو ریلوے پھاٹک اوکاڑہ پر ٹریفک جام کر کے احتجاج کر رہے تھے پولیس صدر اوکاڑہ پر حملہ کرکے فائرنگ کر دی جس سے دو پولیس کانسٹیبل اصغر اور اسرارالحق زخمی ہو گئے، فائرنگ سے دہشت پھیلائی اور حساس ادارہ کے خلاف منافرت پھیلائی جس پر پولیس صدر اوکاڑہ نے مہر عبد الستار سمیت 16ملزموں کے خلاف 337,120/B,167,186, 353, 324 ت پ 21 ایل اور 7 انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ عدالت میں مہر عبدالستار اور عبد الغفور کے خلاف 324ت پ اور 7دہشت گر دی ایکٹ جرم ثابت ہونے پر دونوں ملزموں کو 324میں دس،دس سال قید سخت اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ کے تحت دس،دس سال قید سخت اور دو،دو لاکھ روپے جر مانہ کی سزائیں سنا دیں۔