کراچی (نوائے وقت نیوز) سابق وزیراعظم شہید بینظیر بھٹو اور سابق صدر آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ’’اب اگلی باری پھر زرداری‘‘۔ چینی سفیر کے بیان کہ ’’سی پیک آصف زرداری نے بنایا‘‘ پر بختاور بھٹو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں اظہار مسرت کیا ہے۔ بختاور کا کہنا تھا ہم سب نے سی پیک منصوبے کو 2013ء میں دیکھا، ہم سے میری مراد پاکستانی عوام، اپوزیشن جماعتیں اور میڈیا ہاؤسز ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سب نے جان بوجھ کر مخصوص مقاصد کے لیے آصف علی زرداری کو سی پیک کے کریڈٹ سے محروم رکھا۔ 18ویں ترمیم سے مختلف ممالک سے کرنسی کے تبادلے تک کا کریڈٹ بھی آصف زرداری کا ہے۔ انہوں نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اور اس جیسے کئی اور بڑے کام کئے۔
اگلی بار پھر زرداری: بختاور ’’سی پیک آصف زرداری نے بنایا‘‘ چینی سفیر کے بیان پر اظہار مسرت
Jun 27, 2018