الیکشن جیت کر ملک کو نئی بلندیوں پر لے جائیں گے: خواجہ حسان

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے امیدوار این اے 130 خواجہ احمد حسّان اور پی پی 159حافظ میاں محمد نعمان کی یوسی 211 کریسچن کالونی میں ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم جاری ہے کثیر تعداد میں کارکنان،ورکرز اور اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور استقبال کیا۔ اس موقع پر خواجہ احمد حسّان کا کہنا تھا کہ ن لیگ عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ،آئندہ وزیراعظم میاں شہباز شریف ہی ہونگے اورہم 2018کا الیکشن جیت کر ملک کو تعمیر و ترقی کی بلندیوں پر لے جائیں گے۔ حافط میاں محمد نعمان کا کہنا تھا کہ لیگی حکومت نے ملک سے دہشت گردی کو ختم کیا اڑھائی لاکھ سے زائد میرٹ پر ایجوکیٹرز بھرتی کر کے معیار تعلیم کو بلند کیا اور سی پیک کا منصوبہ ملکی معشیت میں معاشی انقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔ مہم میں میاں ارشد، اسامہ طارق، منظور احمد ،حاجی محمد یوسف ودیگر ہمراہ تھے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...