لاہور (پ ر) چیئرمین عوامی تحریک ِانقلا ب پروفیسر آفتاب لودھی نے آزاد جموں کشمیر اسمبلی کے ایکٹ1974 میں تیرھویں ترمیم پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو آزاد جموں کشمیر کے دفاعی،مالی،اور انتظامی معاملات سے مکمل طور پر الگ کرنے سے قومی مفادات کو شدیدنقصان پہنچے گا۔ اقتدار کے آخری روز 31 مئی کی شب کو ملکی مفاد کیخلاف فیصلہ کے ذریعے آزاد جموں کشمیر کونسل کو تحلیل کر دینا انتہائی تشویشناک ہے۔ ایسے ملک دشمن فیصلے میں غیر ملکی ملی بھگت نظر آتی ہے۔ نااہل قانون سازی سے بالخصوص بھارتی اور دیگر عالمی طاقتوں کیایما پر اس ترمیم کے ذریعے ملکی سلامتی کو دائو پر لگایا گیا ہے پروفیسر آفتاب لودھی نے سپریم کورٹ اور پاک فوج کے سربراہ سے مطالبہ کیا کہ اس ترمیم کے کرداروں کا تعین کرنے کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دے اور اس ترمیم کو فی الفور کالعدم قرار دیا جائے۔