اسلام آباد (وقائع نگار) سی ڈی اے کی 20ارب روپے مالیت کی تجارتی اراضی پر قبضہ کرنے والے کاروباری نے نگران وزیر بننے کے بعد بلیو ایریا کے کثیر منزلہ عمارت کا ڈیزائن تبدیل کروانے کی کوشش شروع کرد ی سینٹوریس مال نے خلاف ضابطہ 22لاکھ فٹ کورڈ ایریا بڑھایا ہوٹل کے مقاصد کے لیے پلاٹ الاٹ ہونے کے باوجود ہوٹل تعمیر نہیں کیا سی ڈی اے کے ممبر پلاننگ و ڈیزائن اور ڈائریکٹر بی سی ایس نے بااثر بزنس مین کو فوائد پہنچانے کے لیے کمرکس لی ڈیزائن ویٹ کمیٹی نے کیس عارضی طورپر موخر کردیاہے ۔ ذرائع کے مطابق نگران حکومت کے آتے ہی وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) میں تعینات افسران نے بااثر کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر خلاف ضابطہ تعمیرات کو ریگولرائز کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے سی ڈی اے کے ممبر اسٹیٹ ، ممبر پلاننگ و ڈیزائن اور ڈائریکٹر بی سی ایس نے وفاقی ترقیاتی ادارے ( سی ڈی اے ) کی بلیو ایریا میںواقع بیس ارب روپے مالیت کے پلاٹ پر غیر قانونی طورپر قبضہ کرنے اور خلاف ضابطہ تعمیرات کرنے والے بااثر کاروباری شخصیت کے نگران وزیر بنتے ہی فواہد پہنچانے کا سلسلہ شروع کردیا ہے گزشتہ روز سی ڈی اے کی ڈیزائن ویٹ کمیٹی نے اسلام آباد کے بلیو ایریامیں واقع کثیر منزلہ عمارت سینٹورس مال کے نظر ثانی شدہ پلان کاجائزہ لیا درخواست گزار نے استد عا کی تھی کہ عمارت کے تین ٹاور تعمیر ہوچکے ہیں لہذا سی ڈی اے عمارت کے سی ٹاور کو ہوٹل مانتے ہوئے پلان میں ترمیم کی منظوری دے۔