پنجاب پروانشل کوآپریٹو بنک کی غیر فعال قرضوں کی مد میں 1086 ملین کی وصولی

لاہور (پ ر) پنجاب پروانشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے غیر فعال قرضوں کی مد میں 21 مئی 2018ء تک 1086 ملین روپے کے وصولی کی ہے اس کا اظہار صدر چیف ایگزیکٹو آفیسر بینک محمد ایوب کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا اس موقع پر بتایا گیا کہ بینک فصل خریف 2018ء کی مد میں 21 جون تک 388.292 ملین روپے کے قرضے جاری کر چکا ہے اجلاس کو بتایا گیا کہ بینک نے فصل ربیع 2017-18ء کی وصولی کی مد میں 21 جون تک 358,784 ملین روپے کی وصولی کر چکا ہے واضح رہے کہ بینک 30 جون تک فضل خریف 2018ء کیلئے قرضہ جات جاری کر رہا ہے صدر بینک نے اس موقع پر افسروں پر زور دیا کہ وہ قرضوں کے اجراء اور وصولی کے کام کو بروقت مکمل کریں۔

ای پیپر دی نیشن