دنیا بھر کے ممالک 4 نومبر تک ایران سے تیل خریدنا بند کر دیں: امریکی ڈیڈ لائن

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ+ اے ایف پی) امریکہ نے دنیا بھر کے ممالک کو ایران سے تیل نہ خریدنے کا مطالبہ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ حکام کے مطابق دنیا بھر کے ممالک 4 نومبر تک ایران سے تیل خریدنا بند کر دیں۔ محکمہ خارجہ کے سینئر اہلکار نے کہا ایران کے خلاف دوبارہ پابندیاں لگائیں گے۔ ایران کو ملنے والی فنڈنگ روکیں گے ہم خطے میں ایران کے تخریبی روئیے کو ظاہر کرنا چاہتے ہیں۔ اگلے ہفتے امریکی وفد مشرق وسطیٰ جائے گا امریکی وفد خلیجی آئل کمپنیوں سے تیل کی سپلائی کے لئے بات کرے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...