ماتلی: ساس‘ بہو کی پنکھے سے لٹکی نعشیں ملیںشوہر نے واقعہ کو خودکشی قرار دے دیا

ماتلی (نامہ نگار) گائوں دولت باگرانی میں واقع گھر کے دو کمروں میں ساس اور بہو کی پنکھے سے لٹکی ہوئی نعشیں ملنے کا واقعہ ٹنڈو غلام علی تھانے کی حدود میں درج کیا گیا۔ شوہر نے خود کشی قرار دیدیا،گائوں دولت باگرانی کی رہائشی مسمات ہنجو زوجہ تلسی اور اس کی بہو مسمات انیتا زوجہ سونو کولہی کی نعشوں کو پنکھے پر لٹکا دیکھ کر ورثاء نے پولیس بلا لی ۔کو اطلاع دی گئی پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو اپنی تحویل میں لیا اور پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال ماتلی لایا گیا جہاں متوفی انیتا کے والد نے بتایا کہ ان کی بیٹی نے اپنی ساس اور شوہر کی جانب سے جھگڑا کرنے اور زدوکوب کرنے کی کبھی کوئی شکایت نہیں کی انہیں یہ معاملہ خودکشی کا ہی لگ رہا ہے۔ جبکہ متوفی (ساس) ہنجو کے شوہر نے بھی واقعہ کو خودکشی قرار دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن