جاپانی دفاعی فورس کی سالگرہ کے موقع پر خصو صی تقریب

اسلام آباد (سپیشل رپورٹ) پاکستان میں جاپان کے سفیر تاکاشی کورائی نے کہا کہ جاپان کی دفاعی افواج چونسٹھ برس پہلے قائم کی گئی تھیں جبکہ پاکستان اور جاپان کے درمیان سفارتی تعلقات قائم ہوئے 66 برس ہو چکے ہیں۔ دفاعی فورس کے یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ جاپان کے سفارتی تعلقات ہماری دفاعی افواج سے دو سال پرانے ہیں۔ دفاعی افواج ملک کے دفاع کیلئے ہیں۔تقریب میں پاک بحریہ وائس ایڈمرل عبدالعلیم خان جو چیف آف سٹاف پرسنل ہیں موجود تھے۔ تقریب میں نگران وزیر داخلہ اعظم خان اور نگران وزیر اطلاعات علی ظفر بھی موجود تھے۔ جاپانی سفیر نے تقریر کا آغاز ’’السلام علیکم‘‘ سے کیا اور مہمانوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے خوش آمدید کہا۔ سفیر خوش آمدید‘ کا صحیح تلفظ نہیں ادا کر سکے جس پر انہوں نے سامعین سے معذرت کی۔

ای پیپر دی نیشن