برسلز میں کوونٹری کے عوام 15 جولائی کو عید ملن میلا منائیں گے

برسلز(نامہ نگار) عید ملن میلہ جشن بھرپور طریقے سے منایا جائے،تاکہ کوونٹری کے عوام اپنا مذہبی تہوار بھرپور طریقے سے منائیں تاکہ دیگرکمیونٹیز کے لوگوں کو مثبت پیغام پہنچے۔ ان خیالات کا اظہار کورنٹری کی نامور سماجی شخصیت حاجی چودھری احمد علی منہاس آف ضیاء کوونٹری فلور کے عہدیداران سے ملاقات کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد آصف مغل، عامر چودھری، فاروق راجہ آف سوہاوہ، چودھری احمد منہاس سے اپیل کی کہ وہ 15 جولائی کو جشن عید میلا میں شرکت کریں۔ اور تقریب کو کامیاب بنانے میں مدد فرمائیں اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان اور کشمیر کی کمیونٹی ہماری جان اور آن ہے ان کی شرکت کے ساتھ ساتھ دیگر کمیونٹیز کے لوگوں کی شرکت کو یقینی بنایا تاکہ اسلام اصل چہرہ اور مذہبی تہوار سے انہیں آگاہی حاصل ہوئی۔

ای پیپر دی نیشن