رواں مالی سال میں 10ارب ڈالرسے زائدقرض وامداد لی گئی

Jun 27, 2018

اسلام آباد(اے این این ) رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ کے دوران مختلف ممالک اورامدادی اداروں سے گرانٹس اور قرضوں کی مد میں 10ارب 44 کروڑ ڈالر سے زائد وصول کیے گئے ہیں۔جولائی تا مئی کے دوران 9ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد کے قرضے لیے گئے، ایک ماہ کے دوران چین سے 13کروڑ ڈالر سے زائد کا قرض لیاگیا۔دستیاب دستاویز کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا مئی کے دوران ایشیائی ترقیاتی بینک سے 72کروڑ 28لاکھ ڈالر کی گرانٹس اور قرضہ لیاگیا۔

مزیدخبریں