جنوبی پنجاب: متعدد خواتین امیدواروں نے سرداروں کو چیلنج کرنیکی تیاری کرلی

Jun 27, 2018

اسلام آباد (جاوید الرحمن، دی نیشن رپورٹ) جنوبی پنجاب میں متعدد خواتین امیدواروں نے سرداروں اور جاگیرداروں کو چیلنج کرنے کے لئے تیاری کرلی ہے۔ یہ خواتین سیاستدانوں کی رشتہ دار ہی ہیں جو کسی وجوہات کی بناء پر الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتے۔ ان خواتین کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں غربت کے خاتمے کیلئے تبدیلی لائیں گی۔ ڈیرہ غازیخان میں زرتاج گل، تونسہ شریف میں راشدہ فرحان، وہاڑی میں عائشہ نذیر، مظفر گڑھ میں زہرہ سلطان بخاری، خدیجہ وارن، بہاولنگر میں فاطمہ بشیر چیمہ، تہمینہ دستی، الیکشن لڑ رہی ہیں۔ تمام خواتین کا کہنا ہے کہ وہ علاقے میں تعلیم کے فرورغ کیلئے کام کریں گی سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ آئندہ برسوں میں تعلیم کے فروغ کیلئے ساتھ رحجان بدل جائے گا خواتین کی کامیابی سے مزید عورتیں سیاست میں آئیں گی۔

مزیدخبریں