لندن (نوائے وقت رپورٹ) لندن کے بکنگھم پیلس میں ملکہ برطانیہ نے تین نوجوان پاکستانیوں کو اعزاز دیئے، کوئنز ینگ لیڈرز ایوارڈ نوجوانوں کی کمیونٹی سروسز کی بنیاد پر دیئے گئے۔ ملکہ برطانیہ نے حسن مجتبیٰ زیدی، ماہ نور سید اور ہارون یاسین کو اعزاز دیئے۔ حسین مجتبیٰ زیدی ڈسکورنگ نیو آرٹس کے بانی ہیں، یہ تنظیم آرٹ کے ذریعے بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارتی ہے۔ ہارون یاسین اورینڈا نامی این جی او کے بانی ہیں، تنظیم قومی نصاب کو کارٹون موویز میں بدل کر بچوں کیلئے پیش کرتی ہے۔ ماہ نور کی تنظیم خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے کوشاں ہے۔