سعودی عرب: چھیڑ خانی پر اکسانے والا بھی سزا کا مستحق ہوگا

Jun 27, 2018

ریاض (صباح نیوز)سعودی پبلک پراسیکیوشن نے کہا ہے کہ چھیڑ خانی پر اکسانے والا بھی سزا کا مستحق قرار پائے گا۔ سعودی اخبار کے مطابق پراسیکیوشن نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص کسی کو چھیڑخانی کے جرم پر اکسائے گا یا کسی کے ساتھ مل کر چھیڑ خانی کرے گا یا کسی بھی شکل میں تعاون فراہم کرے گا ،اسے چھیڑ خانی پر مقررہ سزا دی جائے گی۔

مزیدخبریں