رام مندر کی تعمیر شروع کی جائے گی: وزیراعلیٰ اترپردیش کا غیر قانونی اعلان

لکھنؤ (آئی این پی) بھارتی ریاست اترپردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی نے غیر قانونی حرکت کرتے ہوئے ایک بار پھر کہا ہے کہ رام مندر کی تعمیر کا سلسلہ جلد شروع کر دیا جائے گا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق وزیراعلیٰ یوگی نے ایودھیا پہنچ کر ایک بار پھر غیر قانونی حرکت کرتے ہوئے رام مندر کی تعمیر کا وہاں ذکر کیا جبکہ یہ مقدمہ سپریم کورٹ میں چل رہا ہے ۔وزیراعلی نے وہاں سادھووں اور مذہبی لیڈروں کو یقین دہانی کرائی کہ رام مندر کی تعمیر جلد شروع ہوجائیگی۔ وزیراعلی کے اس بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے بابری مسجد مقدمے کے ایک فریق اقبال انصاری نے کہا کہ ریاست کے وزیراعلی کو اس قسم کا بیان نہیں دینا چاہیے۔ یہ سب 2019 کے پارلیمانی الیکشن کو نظر میں رکھ کر کیا جارہا ہے تاکہ وہ عوام کو متاثر کرسکیں۔

ای پیپر دی نیشن