معروف ترقی پسند شاعر یوسف حسن راولپنڈی میں انتقال کرگئے

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) معروف ترقی پسند شاعر اور دانشور یوسف حسن راولپنڈی میں انتقال کر گئے،نماز جنازہ عید گاہ قبرستان نزد گورنمنٹ اصغر مال کالج راولپنڈی میں نماز مغرب کے بعد ادا کی گئی اور وہیں سپرد خاک کر دیا گیا،1947میں ضلع جہلم کے قصبے کالاگوجراں میں پیدا ہوئے۔ یوسف حسن 1980ء میں راولپنڈی آئے اور پھر یہیں کے ہو کر رہ گئے۔ گورنمنٹ کالج اصغر مال میں طویل مدت تک درس و تدریس سے وابستہ رہے، اُردو میں آپکا اوّلین شعری مجموعہ ’’اے دل ‘‘اے دریا ‘‘کے نام سے زیر طبع ہے جبکہ دو کتابوں ’’پاکستان میں اُردو ادب کے پچاس سال ‘‘اور ’’فیض احمد فیض (فیض صدی، منتخب مضامین )‘‘ کی اشاعت میں آپ بطور شریک مرتب شامل تھے۔ 2007ء میں دوبارہ بحال کی جانے والی انجمن ترقی پسند مصنفین پاکستان کے بانی ارکان میں ایک نام یوسف حسن کا بھی تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...