گوجرانوالہ : پولیس کے شیر جوانوں کا راستہ نہ دینے پر کمسن بچوں پر تشدد شہریوں کی منت سماجت پر چھوڑا

Jun 27, 2018

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی ) پو لیس چوکی راجکوٹ کے شیر جوانوں نے راستہ نہ دینے پر کمسن بچوں کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ شہریوں کی منت سماجت اور معافی مانگنے پر بچوں کو چھوڑ دیا گیا ۔ کمسن عدیل اور اسکے دوست چاند گاڑی میں سوار ہو کر جا رہے تھے کہ علی پور چوک کے قریب راجکوٹ چوکی کے اہلکاروں نے راستہ نہ دینے پر انکی چاند گاڑی کے آگے سرکاری گاڑی کھڑی کر دی ، اس دوران شیر جوانوں نے نیچے اتر کر کمسن بچوں کو تھپڑوں سے بری طرح پیٹ ڈالا ، شیر جوانوں نے بچوں کو تھانے لے جانے کیلئے گاڑی میں بھی بٹھا لیا تاہم موقع پر موجود شہروں نے مداخلت کرتے ہوئے پو لیس اہلکاروں کی منت سماجت شروع کر دی ،بعدازاں معافی مانگنے پر کمسن بچوں کو چھوڑ دیا گیا ،جبکہ روڈ پر لگے سی سی ٹی وی کیمرے نے بچوں پر تشدد کے مناظر عکس بند کر لئے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ پو لیس اہلکار بچوں کو تھپڑ مار رہے ہیں ۔

مزیدخبریں