آئی ایس آئی آفس کے سامنے روڈ کھلوانے کے بارے میں عدالتی فیصلہ کیخلاف درخواست مسترد

Jun 27, 2018

اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کوٹ نے آبپارہ میں قائم خفیہ ایجنسی کے ہیڈاکوارٹر کے سامنے سے روڈ کھلوانے کے عدالتی حکم کے خلاف دائر اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی ہے، عدالت نے اپنے فیصلے میں قرار دیا ہے کہ عبوری حکم کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ گزشتہ روز آئی ایس آئی کے دفتر کے سامنے سے سڑک کھلوانے کے عدالتی حکم کے خلاف وزارت دفاع نے درخواست دائر کی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آئی ایس آئی ملک کی سب بڑی ایجنسی ہے اور اسے ملک کے باقی اداروں سے زیادہ خطرات لاحق ہیں ہم نے ملک کے لیے جانیں دی ہیں ادارے نے عارضی طورپر سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکیورٹی حصار بنایا گیا۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی نے فیصلے میں قرار دیا کہ سنگل بنچ کے عبوری حکم نامے کو چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔

مزیدخبریں