لاہور میں چند لیگی عہدیداروں کیخلاف نامنظور مہم بدستور جاری، قیادت نے نوٹس لے لیا

لاہور (خصوصی رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی جانب سے لاہور کے چند صوبائی حلقوں میں تاحال امیدواروں کا حتمی اعلان نہیں کیا گیا جس کے باعث ٹکٹ کے خواہش مندوں کی جانب سے ایک دوسرے کے خلاف منظور، نامنظور کے بینر لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔ سوشل میڈیا پر بھی مخالفانہ مہم جاری ہے جس کا مسلم لیگ ن کی لیڈر شپ کی طرف سے نوٹس لے لیا گیا ہے تاہم ان معاملات کو جتنی جلد سمیٹا جانا چاہئے تھا ویسا نہیں ہوا۔ پی پی 147 میں میاں مجتبیٰ شجاع کے خلاف سابق ڈپٹی میئر لاہور اصغر بٹ آزاد حیثیت میں سامنے آ گئے ہیں۔ این اے 122 میں مسلم لیگ (ن) کے 2013 کے رکن قومی اسمبلی سہیل شوکت بٹ کے حامی امیدوار شیخ روحیل اصغر کے خلاف سرگرم عمل ہیں۔ پی پی 160 میں مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر توصیف شاہ کے خلاف مقامی یونین کونسلوں کے چیئرمین، وائس چیئرمین اور کونسلروں کی بڑی تعداد کی جانب سے نامنظور توصیف شاہ کے بینر تاحال لگے ہوئے ہیں۔ پی پی 161 میں مسلم لیگ ن کا ٹکٹ انائونس نہ کئے جانے پر کھوکھر برادران کے حامیوں نے میڈیا کاسہارا لیا ہے کہ میاں نوازشریف کے وعدے کے برعکس فیصل سیف الملوک کو ٹکٹ جاری نہیں کیا گیا ہے۔ این اے 133 میں زعیم قادری آزاد حیثیت میںامیدوار کے طور پر سامنے آ گئے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے حامی اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...