بدوملہی: بیٹی کی رخصتی کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے باپ جا ں بحق

Jun 27, 2018

بدوملہی (نامہ نگار) بیٹی کی رخصتی کے بعد باپ کو دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ نواحی گائوں ٹونگ اونچا کے نوجوان رمضان عرف جان علی کی گزشتہ روز گوجرانوالہ کے گائوں مرالی والا میں بارات گئی، تمام رسومات ادا کرنے کے بعد باپ نے اپنی بیٹی کو رخصت کیا ابھی وہ اپنے سسرال کے گھر پہنچی ہی تھی کہ دلہن کا والد دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگیا۔ چند گھنٹے قبل خوشیوں سے بھرے گھر میں صف ماتم بچھ گئی۔ دلہن عروسی جوڑے میں میکے گھر اپنے باپ کا آخری دیدار کرنے پہنچ گئی، کہنے لگی ’’اُٹھو ابو جان! آپکی بیٹی آئی ہے‘‘۔ یہ رقت آمیز مناظر دیکھ کر ہر آنکھ اشکبار ہوگئی۔ دولہا سمیت شادی میں آئے ہوئے مہمانوں نے دلہن کے مرحوم باپ کے جنازہ میں شرکت کی۔

مزیدخبریں