لاہور(کلچرل رپورٹر)الحمراء ریسرچ ، آرکائیوز اینڈ انفارمیشن سنٹر نئے فکری تناظر کا امین ہے، وسیع النظری اور بیداری کے آثار علم اور تحقیق ہی کے مرہون منت ہوتے ہیں، ادب و ثقافت کا جوہر جستجو ، گہرے شعور اور آگے بڑھنے کی تحریک کا نام ہے۔ان خیالات کا اظہار چیئرمین الحمرا آرٹس کونسل توقیر ناصر نے دورہ کے دوران کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اچھی اور روشن تحریر اور کتاب معاشرتی بصیرت کو درست سمت دینے کا ذریعہ ہے، تحقیقی مراکز بامعنی اور امکانات سے بھرپور زندگی کا موجب ہیں۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن عطا ء محمد خان نے اس موقع پر کہا کہ دنیا میں وہی قومیں اعلیٰ ہیں جو اپنے سیاق وسباق میں علم اور تحقیق کو اپنا محور بناتی ہیں، الحمراء ریسرچ اینڈ آرکائیوز سنٹر علوم کی درس گاہ ہے، یہاں زندگی کے بے شمار موضوعات پر لکھے گئے کامیاب ڈراموں کے سکرپٹ موجود ہے جونئے لکھنے والوں کے لئے معاون ثابت ہورہے ہیں۔