ہاکی چیمپئنز ٹرافی ‘پاکستان کو مسلسل تیسری شکست ‘فائنل کی دوڑ سے باہر

Jun 27, 2018

لاہور (سپورٹس رپورٹر) ہالینڈ میں جاری ہاکی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کو مسلسل تیسری شکست کے بعد فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے ۔ گرین شرٹس تیسرے میچ میں میزبان ہالینڈ کے خلاف کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی ۔ میزبان ٹیم نے گرین شرٹس کے گول پوسٹ پر بھر پور حملے کئے اور صفر کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی سمیٹ لی ۔ پاکستان ٹیم کوئی گول کرنے میں ناکام رہی ۔فاتح ٹیم کی طر ف سے کیمپر مین ‘ورگا‘وین ڈیم اور پریوسر نے ایک ایک گول کیا۔ ارجنٹائن اور بیلجیئم کے درمیان کھیلا گیا میچ ایک ایک گول سے برابر پر ختم ہوا۔ ارجنٹائن کی طرف سے پیلٹ اور بیلجیئم کی طر ف سے کیوسٹرز ن گول کیا ۔ آج صرف ایک میچ بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ہالینڈ تین میچ کھیل کر چھ پوائنٹس کے ساتھ پہلے ‘بھارت دو میچ کھیل کر چھ پوائنٹس کیساتھ دوسرے اور آسٹریلیا دو میچ کھیل کر چار پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے ۔ پاکستان نے تین میچ کھیلے اور تینوں میں شکست ہوئی ہے ‘گرین شرٹس کی پوزیشن آخر ی ہے ۔

مزیدخبریں