حکومتوں کی نااہلی سے کالا باغ سمیت ڈیمز نہیں بنے، اسحاق ڈار کیلئے ریڈ وارنٹ قانون کے مطابق جاری ہونگے:وفاقی وزیراطلاعات

Jun 27, 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر+ وقائع نگار خصوصی) نگران وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے اوورسیز کے دونوں کے معاملے پر ایکشن کمشن بہترین کام سرانجام دے گا ہمارا دنیا کے سب سے زیادہ پانی ضائع کرنے والے ممالک میں شمار ہوتا ہے ہم نے پانی کے ذخیرے کیلئے ڈیمز بنائے حکومتوں کی نااہلی ہے وہ ڈیمز نہیں بنا سکیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری رائے ہے کالا باغ ڈیم ہونا چاہئے کالا باغ ڈیم پر اتفاق رائے کی ضرورت ہے منگلا ڈیم اور تربیلا کے ساتھ 9 ڈیمز مزید بننے تھے ابھی تک ایک بھی ڈیم نہیں بنا حکومتوں کی نااہلی ہے وہ ڈیم نہیں بنا سکیں ہم ڈیم کے معاملے پر حل تلاش کریں گے۔ مزید برآں لاہور ہائیکورٹ بار میں آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں کہا الیکشن کے انعقاد کے التواء کا کوئی جواز نہیں۔پرامن ، صاف، شفاف بروقت انتخابات کا یقین دلاتے ہیں ،حکومتوں کی نا اہلی کے باعث کالاباغ سمیت باقی ڈیمز بھی نہیں بنائے جا سکے،اسحاق ڈار کی واپسی کے لئے ریڈ وارنٹ قانون کے مطابق جاری کئے جائیں گے۔قبل ازیں لاہور ہائیکورٹ بار میں صوبے کے مختلف بارز عہدیداروں میں گرانٹس چیکوں کی تقسیم کی تقریب سے مختصر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون ، اطلاعات و نشریات سید علی ظفر نے کہا شفاف ، پرامن الیکشن کے انعقاد کے حوالے سے جو بھی مسائل ہیں انہیں جتنا ممکن ہوا حل کرینگے ، ہماری کوشش ہے کہ آئندہ آنے والی حکومتوں کو گائیڈ لائن چھوڑ کر جائیں

مزیدخبریں