لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق رکن پنجاب اسمبلی اور پارکنگ کمپنی کے سابق سربراہ حافظ میاں نعمان کو گرفتار کرنے سے روکنے کے احکامات میں مزید توسیع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کے دو رکنی بنچ نے حافظ نعمان کی درخواست ضمانت پر سماعت کی جس میں درخواست گزار نے اپنی گرفتاری کا خدشہ ظاہر کیا۔ درخواست میں بتایا گیا کہ حافظ نعمان ذیابیطس کے مریض ہیں اور ان کو خدشہ ہے کہ انہیں گرفتار نہ کر لیا جائے۔ درخواست ضمانت پر مزید کارروائی 2 جولائی کو ہوگی۔