عام انتخابات میں معذور افراد کیلئے پوسٹل بیلٹ پیپر کی آخری تاریخ 5 جولائی مقرر

Jun 27, 2018

اسلام آباد (آئی این پی) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات 2018 میں معذور افراد کے حق رائے دہی استعمال کے لئے پوسٹل بیلٹ پیپر کا اہتمام کر دیا۔ پوسٹل بیلٹ پیپر کی سہولت کے لئے آخری تاریخ 5 جولائی 2018ء مقرر کر دی۔ وہ تما م افراد جن کو نادرا کی جانب سے معذور افرا د کا شناختی کارڈ جاری کیا گیا ہے آج ہی اپنے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر کو درخواست ارسال کریں اور پوسٹل بیلٹ کی سہولت حاصل کریں۔

مزیدخبریں